0
Monday 1 Feb 2021 10:17

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین کی جانب سے کووِڈ 19 ویکسین کی 5 لاکھ خوراک کا تحفہ لے کر بیجنگ سے آج وطن واپس پہنچ گیا۔ نورخان ایئربیس پر ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے وقت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان موجود تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں لکھا کہ الحمد اللہ ہمیں سائنوفام ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے، اس کے لیے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ کووڈ کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں، ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ 2 ہفتوں کے دوران 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فضائیہ کا طیارہ گزشتہ روز شام 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے) بیجنگ میں اترا تھا جہاں اس پر سائنو فارم ویکسین لوڈ کی گئی۔ چین نے 5 لاکھ خوراک بطور عطیہ پاکستان کو دی ہیں جس سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیٹ کیا جائے گا، اب تک 4 لاکھ طبی ماہرین ویکسینیشن کے لیے اپلائی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 913562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش