0
Tuesday 2 Feb 2021 22:00

حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر کشمیریوں کی مدد کرے، عبدالغفار روپڑی

حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر کشمیریوں کی مدد کرے، عبدالغفار روپڑی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ”یکجہتی کشمیر“ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر کشمیریوں کی مدد کرے اور پاک فوج کشمیریوں پر ظلم کرنے والے ہاتھ روکے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے نام نہاد جمہورت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، وہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے، لیکن کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دینے پر تیار نہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔

سیمینار سے جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، سیاسی امور کے انچارج حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا رانا نصراللہ خان، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، پروفیسر سید محمود غزنوی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبدالشکور، مولانا سلمان شاکر، مولانا نعیم بادشاہ، شاہد جانباز سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیریوں نے جتنی قربانیاں دیں، دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کشمیر پر قبضہ نہ کیا ہوتا تو آج پاکستان کیلئے مسائل انتہائی کم ہوتے۔ ورکنگ باونڈری پر اسی فیصد کشمیری مہاجرین آباد ہیں، لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کے جذبے اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو پاک افواج کیساتھ مل کر دفاع وطن میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 913931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش