0
Saturday 6 Feb 2021 20:05

اوباما اور ان کی اہلیہ کا پاکستانی ناول نگار محسن حامد کی تصنیف پر فلم بنانے کا اعلان

اوباما اور ان کی اہلیہ کا پاکستانی ناول نگار محسن حامد کی تصنیف پر فلم بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے پروڈکشن ہاؤس نے پاکستانی ناول نگار محسن حامد کی تصنیف ایگزیٹ ویسٹ پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  سابق امریکی صدر کے پروڈکشن ہاؤس ہائیر گراؤنڈ پروڈکشن نے نیٹ فلیکس کے لیے چھ نئے پراجکٹس کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایگزیٹ ویسٹ نامی کتاب میں ایک ایسے نوجوان جوڑے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے بیچ دوسرے مقامات اور زمین تک پہنچنے کے لئے جادوئی دروازے تلاش کرتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد ادا کریں گے۔

ناول ایگزٹ ویسٹ 2017 میں شائع ہوا، امریکا کے سابق صدر براک اوباما اسے اپنا پسندیدہ ناول قرار دے چکے ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق یہ فلمیں اگلے چند سالوں میں ریلیز کی جائیں گی لیکن انہوں نے فلم ریلیز کرنے کی حتمی تاریخیں نہیں بتائی۔ خیال رہے کہ اوباما نے 2018 میں نیٹ فلکس کے ساتھ ملٹیئر پروڈکشن ڈیل پر دستخط کیے تھے۔ اس حوالے سے مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ کہانی بیان کرنے کی طاقت نے ہمیشہ ہمیں متاثر کیا ہے۔ یہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے ہم سوچ کو مختلف انداز دیتے ہوئے اپنے اردگرد موجود لوگوں پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ فلکس ہی وہ بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آئیڈیاز کو بہتر طور پر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں اور میں اس نئی شراکت داری کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ خیال رہے کہ ان کے پہلے نیٹ فلکس منصوبوں میں امریکن فیکٹری شامل ہے، جس نے بہترین دستاویزی فلم میں 2020 میں آسکر جیتا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 914724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش