0
Saturday 6 Feb 2021 23:40

ملتان میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا 

ملتان میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا 
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور پولیس نے ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ کرنے والے اظہر علی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ٹائفائیڈ ویکسی نیشن ٹیم محلہ رحمان پورہ گلی نمبر 4 میں ویکسینیشن میں مصروف تھی کہ اچانک اظہر علی ولد نذیراحمد نے گھر سے نکل کر ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ٹیم کی خاتون ممبر کو تھپڑ رسید کر دیا، ٹیم کے دیگر ممبران نے اظہر علی کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اتر آیا۔ ٹیم ممبران نے15 پر فون کرکے  پولیس کو اطلاع کر دی جس پر سیتل ماڑی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اظہر علی کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ صحت کے سپروائزر اشفاق حسین نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پولیس کو سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 914754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش