0
Sunday 7 Feb 2021 13:41

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور ان کے 70 ساتھیوں کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، اقدام قتل، اسلحہ کے زور پر اغوا، مالی نقصان، سرکاری ملازمین پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سمیت ان کے 60 سے 70 ساتھیوں کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، اقدام قتل، اسلحہ کے زور پر اغوا مالی نقصان، سرکاری ملازمین پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے کورنگی کے رہائشی ٹھیکیدار محمد ایوب کی مدعیت میں حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جرم دفعات 147، 148، 149، 186، 353، 324، 417، 504 اور 506B کے تحت مقدمہ الزام نمبر 34/2021 درج کیا ہے۔

مدعی نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کے 3 جنوری 2021ء کو جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد کیلئے سولنگی اسٹاپ کے قریب تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کیا، تو درمیان حلیم عادل شیخ اپنے دیگر 60 سے 70 کارکنوں کے ہمراہ آئے، جو مسلح تھے، انہوں نے ہیوی مشینری پر پتھراؤ کیا، شاول کے شیشے توڑے اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین پر حملہ آور ہوگئے، اس دوران پولیس افسران و ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں اور ان پر ڈنڈے لاٹھیاں پرسائیں۔ حملہ آوروں نے ملازمین اور مزدوروں کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ لے جانے کی بھی کوشش کی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرائے جانے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 914835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش