0
Monday 8 Feb 2021 11:56

اگر سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس کی حمایت نہیں کرتی تو آرڈیننس فوری طور پر ختم ہوجائے گا، بابر اعوان

اگر سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس کی حمایت نہیں کرتی تو آرڈیننس فوری طور پر ختم ہوجائے گا، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ آئندہ سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹ کے لیے الیکشنز (ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی سخت تنقید کے دوران ہی وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے واضح کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس کی حمایت نہیں کرتی تو آرڈیننس فوری طور پر ختم ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون نے گفتگو میں بتایا کہ حکومت نے صدارتی آرڈیننس سن سیٹ کلاز کے ساتھ متعارف کروایا ہے جو اس وقت خود ختم ہوجائے گا اگر صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اوپن بیلٹ کے خلاف اور سینیٹ انتخابات سے قبل آتا ہے۔ واضح رہے کہ 23 دسمبر 2020 کو صدر عارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد کرانے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگنے کی وزیراعظم کی تجویز کو منظور کرلیا تھا، تاہم حکومت نے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہفتے کو سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ کے ذریعے کرانے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا۔
 
خبر کا کوڈ : 914987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش