0
Monday 8 Feb 2021 19:44

مسلمان اپنے اندر موجود فرقہ وارانہ عناصر کے معاونین کو سمجھیں، طارق انور

مسلمان اپنے اندر موجود فرقہ وارانہ عناصر کے معاونین کو سمجھیں، طارق انور
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی قومی تنظیم کی جانب سے کولکاتہ میں منعقدہ ریاستی نمائندہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا قومی تنظیم کے صدر اور بھارت کے سابق مرکزی وزیر طارق انور نے فرقہ واریت کو ملک کے لئے مہلک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے فرقہ واریت اقلیت کی ہو یا اکثریت کی، دونوں ملک کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے عوام خصوصاً کولکاتہ کے لوگوں سے اپیل کی کہ اب وقت آگیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینی چاہیئے۔ طارق انور نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ فرقہ پرست عناصر سے دھوکہ کھایا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ایسے عناصر کو سمجھا جائے اور اس کے لئے تعلیم بہترین ہتیھار ہے۔
خبر کا کوڈ : 915075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش