0
Monday 8 Feb 2021 23:16

حکومت اگر کوئی آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو بل پارلیمنٹ میں لایا جائے، راو محمد ظفر

حکومت اگر کوئی آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو بل پارلیمنٹ میں لایا جائے، راو محمد ظفر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، تبدیلی کا نعرہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہو چکا ہے، عوام کو دھوکہ دینے والوں کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے، حالات دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو ان کا انجام بھی ماضی کی حکومتوں جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اہم ترین معاملات کو صدارتی آرڈیننس کے تحت چلانا درست اقدام نہیں، حکومت اگر کوئی آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو بل پارلیمنٹ میں لایا جائے، یہ تجربات ماضی میں کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔ حکمران سیاسی مقاصد کے لیے عدلیہ کو استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن اب عجلت میں صدارتی آرڈیننس لاکر انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے خوفزدہ ہیں کہ وہ سینٹ میں اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ کو بھی اس آرڈیننس کے ذریعے بائی پاس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں آئینی بحران کو جنم دینا چاہتی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس فہم و فراست نام کی کوئی چیز نہیں، ملکی معاملات میں تمام جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام اب مزید کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 915116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش