0
Monday 8 Feb 2021 23:57

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا دورہ علی پور، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا دورہ علی پور، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے علی پور کا دورہ کیا، وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی اور صوبائی سیکرٹری خیرالعمل فائونڈیشن سید زعیم حیدر زیدی شامل تھے۔ وفد نے علی پور کی ضلعی کابینہ اور ضلعی پولیٹیکل کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، سید اعجاز حیدر زیدی، تصور حسین خان، مولانا شاکر نقوی، مولانا حافظ عبداللہ، سید شاکر حسین کاظمی، سید امیر حسین نقوی اور سید کاظم حسین نقوی موجود تھے۔

ملاقات میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور فیصلہ جات کیے گئے۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اہداف اور مقاصد پر گفتگو کی۔ انجینیئر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کی آواز بنے گی، بلدیاتی الیکشن میں جنوبی پنجاب بھر کے منتخب اضلاع اور علاقوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ علی پور میں مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 915133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش