0
Thursday 11 Feb 2021 08:36

تحریک انصاف کے 6 ارکانِ پنجاب اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کا امکان

تحریک انصاف کے 6 ارکانِ پنجاب اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہونے والے سردار خرم لغاری نے جماعت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد سینیٹ انتخاب سے پہلے تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار خرم لغاری پی پی 275 سے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ باضابطہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا اعلان کریں گے۔ خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ہی نہیں میرے ساتھ پانچ اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔

ایک ایک کرکے پانچوں ارکان پارٹی چھوڑیں گے۔ آزاد جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوا۔ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔ عمران خان سے ایک ہی سوال ہے، آج کہاں ہے یوتھ، جب عوام ہی کے مسائل حل نہ ہوں تو پھر کیا فائدہ۔ واضح رہے کہ سردار خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 915558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش