0
Friday 12 Feb 2021 20:25

امریکی محکمہ خارجہ کا کشمیر کو بھارتی کشمیر لکھنا قابل مذمت ہے، علامہ باقر زیدی

امریکی محکمہ خارجہ کا کشمیر کو بھارتی کشمیر لکھنا قابل مذمت ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر لکھنے پر کڑی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ کی شرارت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایسے شرپسندانہ بیانات کا مقصد خطے کے عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے، امریکہ کے ایسے مایوس کن بیانات ہمارے عالمی تعلقات کے ازسر نو تعین کا بھی تقاضہ کرتے ہیں، تاریخ شاید ہے کہ امریکہ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت مسلمہ حقیقت ہے، اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان تصفیہ طلب مسئلہ قرار دے رکھا ہے۔

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے حقائق کے برعکس ٹوئیٹ کی جس میں بھارت کا جموں کشمیر لکھا گیا ہے، عالمی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، کسی کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کشمیر کے حوالے سے زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر سنجیدہ ٹویٹ کے خلاف ہماری حکومت کو امریکی حکام سے سخت لب و لہجہ میں بات کرتے ہوئے متنبہ کرنے کی ضرورت تھی کہ کشمیر کے حوالے سے ایسا غیر ذمہ دارانہ رویہ قطعاً قابل قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 915888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش