0
Wednesday 17 Feb 2021 07:28

ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی، عمران خان

ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ اپوزیشن کا دباؤ لیا نہ لیں گے، سینیٹ میں کامیابی ہماری ہوگی۔وزیراعظم نے پارلیمانی بورڈکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصل واوڈا پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے سینیٹ ٹکٹ برقرار رکھی، جبکہ خیبرپختونخوا میں نجیہ اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لیکر لیاقت ترکئی کو دیدی۔ وزیراعظم نے کہا ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑدی، PDM کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح ناکام ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چاروں صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے اعتراضات مسترد کردئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نجیہ اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سینیٹ کی ٹکٹوں پر سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 بجے تحریک انصاف سندھ کا ویڈیو لنک اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعظم ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے۔ ادھر وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دباؤ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ ٹکٹ دئیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے ۔
خبر کا کوڈ : 916705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش