0
Thursday 18 Feb 2021 15:49

حکومت اور پی ڈی ایم دونوں بند گلی میں ہیں، دونوں نے قوم کو مایوس کیا ہے، سراج الحق

حکومت اور پی ڈی ایم دونوں بند گلی میں ہیں، دونوں نے قوم کو مایوس کیا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ یہ ہے کہ سلیکٹرز نے انہیں سلیکٹ کیوں نہیں کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی تربیتی گاہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ڈی ایم دونوں بند گلی میں ہیں، دونوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔
 
سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن مہنگائی میں کمی آئی، لگتا ہے عمران خان جو عینک استعمال کرتے ہیں ،وہ بڑے نمبروں والی ہے ، الیکشن کمیشن کو ان سے نگرانی والے بیان پر وضاحت طلب کرنی چاہئے۔ سراج الحق نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف 26 فروری کو بہاولپور میں جلسے کا اعلان بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی جلسے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 916966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش