0
Saturday 20 Feb 2021 00:55

افغانستان سے فوجی انخلا میں جلد بازی نہیں کی جائیگی، امریکا

افغانستان سے فوجی انخلا میں جلد بازی نہیں کی جائیگی، امریکا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا میں کسی صورت جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ نیٹو کی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کسی بھی صورت جلد بازی میں فوج کا انخلا مکمل نہیں کیا جائے گا، امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فریقین معاہدے کی تمام شرائط کو تسلیم کرتے ہیں کہ نہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں فوجی انخلا سے متعلق تمام اتحادیوں کو مشاورت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امریکا بغیر کسی منظم طریقے یا جلد بازی میں افغانستان سے افواج واپس نہیں بلائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال طالبان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت امریکا نے مئی 2021ء تک تمام غیر ملکی افواج واپس بلانی تھیں، تاہم جو بائیڈن انتظامیہ نے طالبان پر امن معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 917244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش