0
Sunday 21 Feb 2021 18:41

مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا ہے کہ مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، وفاق المدارس السلفیہ سمیت مدارس کی دیگر تنظیمیں تقسیم کے عمل کو مسترد کر چکی ہیں۔ اس حوالے سے عنقریب مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے گا، جس کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔ رابطہ مدارس مہم کے سلسلے میں انہوں نے دینی مدارس میں علماء اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور حکومت کی طرف سے نئے وفاق المدارس کی تشکیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت سے مدارس کے قیام کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی بھی آگاہ ہیں کہ ایسا کوئی مطالبہ کبھی بھی کسی طرف سے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی تقسیم اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت تھی، جس نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے نئے وفاق المدارس کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 917567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش