اسلام ٹائمز۔ جاپان نے پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کر دیا۔ جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ مس نوریکویوشیدہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔ جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امداد بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں موجود افغان مہاجرین پر خرج ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امداد افغان مہاجرین کی تعلیم، کمیونٹی اسٹرکچر پر خرچ ہو گی جبکہ امداد اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پروگراموں کیلئے ہو گی۔