0
Wednesday 24 Feb 2021 20:54

بلوچستان، محکمہ کسٹمز کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بلوچستان، محکمہ کسٹمز کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ کسٹمز نے بلوچستان میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کریک ڈاؤن میں کسٹم کے عملے کے ساتھ پولیس اور ایف سی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کوئٹہ سے افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کیا جائے گا۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث شو رومز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شو رومز مالکان اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلیکٹر کسٹمز کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 918173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش