0
Thursday 25 Feb 2021 19:06

پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب

پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، جس میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے 5، 5 جبکہ (ق) لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی تمام 11 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں اور تمام 11 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 3 مارچ کے بعد جاری کیا جائے گا۔ ‏ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے 5، مسلم لیگ (ن) کے 5 اور مسلم لیگ (ق) کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اعجاز چوہدری، عون عباس، سیف اللہ نیازی، زرقا تیمور اور علی ظفر سینیٹ کی نشستیں جیت گئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ساجد میر، عرفان الحق، افنان اللہ خان، سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ اور مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ افنان اللہ خان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء اور حال ہی میں انتقال کرنے والے مشاہد اللہ مرحوم کے بیٹے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش