0
Friday 26 Feb 2021 14:47

سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشتگرد گرفتار

سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے) کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی آپریشن ٹو پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی شاہ زیب ہوٹل مین یونیورسٹی روڈ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم ایس آر اے کے 2 دہشتگردوں سجاول خان عرف لالہ عرف سجو اور ساجد عرف سجو کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے، جو حال ہی میں رینجرز کی موبائلز اور چوکیوں پر کیے جانے والے دستی بم حملوں میں ملوث ہیں اور اس سے قبل گروپ میں شامل 6 دہشتگردوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ملزمان سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے مسنگ پرسنز کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں اور دیگر منعقدہ پرگرامز میں شرکت کرتے رہے ہیں، جبکہ وہ اپنے سربراہ کمانڈر ایس آر اے سندھ اصغر شاہ کی ہدایت پر دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دونوں دہشتگردوں سے دہشتگردی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش