0
Friday 26 Feb 2021 20:42

کوہاٹ پولیس کی کاروائی، دکان سے غیرقانونی ہتھیار برآمد، ملزم گرفتار

کوہاٹ پولیس کی کاروائی، دکان سے غیرقانونی ہتھیار برآمد، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ پولیس نے ایک دکان پر چھاپا مار کر غیر قانونی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق مرکزی بازار سے پیوست بنوں مارکیٹ میں دکان پر چھاپے کے دوران خود کار ہتھیاروں اور کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے۔ برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں سات ریپیٹر، 44 پستول، 50 چارجرز اور 11 ہزار 244 مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران پولیس نے دکان میں موجود ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 918521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش