0
Saturday 27 Feb 2021 00:22

پاراچنار میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے دو روزہ جلسے کا انعقاد

پاراچنار میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے دو روزہ جلسے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جشن مولود کعبہ حضرت علی المرتضیٰ (ع) کی مناسبت سے دو روزہ جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے قبائلی عمائدین اور علماء کے علاوہ مقامی انتظامیہ اور فورسز کے حکام نے بھی شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ میں داماد رسول اور مولود کعبہ کے ظہور کے موقع پر منعقدہ دو روزہ عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت مفتی سردار احمد، علامہ خیال حسین و دیگر مقررین نے فاتخ خیبر، حسنین کے بابا، علی مرتضیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اسلام کی سربلندی کے لئے امام عالی مقام نے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔ جلسہ میں ملک کی سلامتی و بقا کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دو روزہ جلسے کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور ضلعی انتظامیہ نے مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 918540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش