0
Saturday 27 Feb 2021 20:04

بھارت میں تین دن سے یومیہ 16 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز

بھارت میں تین دن سے یومیہ 16 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں تین دن سے کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ فعال کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 42 ہزار 547 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو 16738 اور 26 فروری کو 16577 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12771 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3604 سے بڑھ کر 1.59 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وباسے 113مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 938 ہوچکی ہے۔ بھارتمیں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.14 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.44 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 918676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش