0
Saturday 27 Feb 2021 23:23

سی ٹی ڈی نے 4 سال بعد دہشتگردوں کی تفصیلات پر مبنی ریڈ بک تیار کرلی

سی ٹی ڈی نے 4 سال بعد دہشتگردوں کی تفصیلات پر مبنی ریڈ بک تیار کرلی
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے 4 سال بعد دہشتگردوں سے متعلق معلومات پر مبنی ریڈ بک تیار کرلی، ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور ہیڈ منی والے دہشت گردوں کے نام شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دہشت گردوں کے معاملے پر کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے 4 سال بعد ریڈ بک تیار کرلی، ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ حکام نے کہا ہے کہ کتاب میں دہشتگردوں سے متعلق معلومات کو یکجا کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام نے اس بار ریڈ بک میں مزید اضافہ کیا ہے، قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں، بی ایل اے، بے آر اے، ایس آر اے سمیت دیگر تنظیموں کے نام بھی ریڈ بک میں شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور ہیڈ منی والے دہشت گردوں کے نام شامل ہیں، ریڈ بک تمام متعلقہ اداروں سے شیئر کی جائے گی، اس سے قبل 2017ء میں ریڈ بک جاری کی گئی تھی۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی تفصیلات پر مبنی ریڈ بک کا آٹھواں ایڈیشن جاری کیا تھا، ریڈ بک کا آٹھواں ایڈیشن دو حصوں پر مشتمل تھا، جس کے پہلے حصے میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی تفصیلات موجود تھیں جبکہ القاعدہ کے 9، کالعدم تحریک طالبان کے 16، کالعدم جند اللہ کے 8، کالعدم لشکر جھنگوی کے 11 جبکہ دیگر کالعدم تنظیموں کے 16 دہشت گردوں کے کوائف موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 918765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش