0
Friday 5 Mar 2021 13:24

کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ

کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں  کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کیو اے نون(QAnon)  کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ 7 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آ جائیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔ یہ اطلاعات موصول ہوتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ انٹیلی جینس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ سکیورٹی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مختلف حکومت مخالف گروہوں کی آن لائن چیٹس میں ایسے منصوبے کے اشارے ملے تھے جن میں مسلح گروہوں کی کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے اشارہ دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل پر چڑھائی کردی تھی۔ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس و سینیٹ سمیت دیگر حکومتی اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔ ٹرمپ کے حامیوں صدر بائیڈن کے انتخابی نتائج کی توثیق روکنے کے لیے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد اس علاقے کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ انتہائی محتاط اور ہوشیار رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 919780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش