0
Friday 5 Mar 2021 21:39

راہل گاندھی و پرینکا گاندھی کی عوام سے مہنگائی کیخلاف مہم میں شامل ہونیکی اپیل

راہل گاندھی و پرینکا گاندھی کی عوام سے مہنگائی کیخلاف مہم میں شامل ہونیکی اپیل
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت عوام کو مہنگائی کے دلدل میں لگاتار دھکیل رہی ہے، لہذا لوگوں کو مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پارٹی کی مہم میں شامل ہونا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ افراط زر ایک لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت صرف ٹیکس کمانے کے لئے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں، مہم کا حصہ بنیں۔ اس دوران پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ مہنگائی پر بی جے پی حکومت کے بہانے، سردی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں، گزشتہ حکومتیں قصوروار، لوگ کم سفر کریں، اس لئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، عام لوگوں کے مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے، اس بار بہانوں کی بوچھار ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 919819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش