0
Saturday 6 Mar 2021 12:18

وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے، شاہد خاقان عباسی

وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے صرف بدمعاشی کر سکتے ہیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے وہاں پہنچ گئے اور مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے بازی کی جس کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو میڈیا سے گفتگو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے اور اب وزیر اعظم کے پاس اکثریت ہے نہ بات کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی والے صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ کیا صدر نے لکھا کہ عمران خان آپ کی اکثریت ختم ہو گئی ہے ؟
 
رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور اسپیکر غیرقانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں اور ہم نے چوروں کا ہر فورم پر مقابلہ کرنا ہے، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو شکست کے دن سےعمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 919956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش