0
Saturday 6 Mar 2021 17:51

عمران خان الیکٹورل ریفارمز کے اعلان پر عمل بھی کروائیں، خرم نواز گنڈاپور

عمران خان الیکٹورل ریفارمز کے اعلان پر عمل بھی کروائیں، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی باقی ماندہ مدت کا ہر لمحہ اس ظالم نظام سے نجات کیلئے استعمال کریں، الیکٹورل ریفارمز کے اعلان پر عمل بھی ہونا چاہیے، ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دلوا کر تبدیلی کے نعرے پر عمل کریں، کرپٹ، لٹیرے، قاتل نواز شریف اور شہباز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر پر حملہ کروایا، رہائشی کمروں کے اندر سنائپرز کے ذریعے فائرنگ کروائی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو پاکستان آنے سے روکنے کیلئے بطور وارننگ گھر میں موجود تمام افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس منصوبے پر عملدرآمد بھی کیا، 17 جون 2014ء کے دن ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں پر دن دیہاڑے گولیاں چلوائی گئیں، 14 کو شہید کیا گیا، خواتین کے چہروں پر بھی گولیاں ماری گئیں، درجنوں افراد کو معذور کر دیا گیا اور آج کے دن تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کوئی ملزم جیل میں نہیں، یہ نظام مظلوموں کیساتھ قانونی کھیل کھیل رہا ہے اور طاقتور قاتلوں کو بچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن پولیس افسروں نے موقع پر موجود رہ کر گولیاں چلوائیں ان سب کو میڈیا کے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر رکھا ہے مگر کوئی ماسٹر مائنڈ اور کوئی قاتل جیل میں نہیں، بلکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کرنیوالے پولیس افسران پہلے سے زیادہ بہتر پوسٹنگ اور پوزیشن پر ہیں۔ یہی نہیں نواز شریف اور شہباز شریف کے حکم پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین اور کارکنوں پر جو جعلی اور جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تھے وہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں، عمران خان سے کارکن سوال کر رہے ہیں یہ جھوٹے اور جعلی مقدمات ختم کیوں نہیں ہوئے؟ اور تحریک انصاف کی حکومت میں عوامی تحریک کیساتھ ناانصافی کیوں ہو رہی ہے؟۔
خبر کا کوڈ : 920025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش