0
Monday 8 Mar 2021 22:33

قوم کیلئے شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کا درد، تحرک اور فعالیت نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، علامہ باقر زیدی

قوم کیلئے شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کا درد، تحرک اور فعالیت نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کی ملی، قومی اور مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید نقوی جیسی عہد ساز شخصیات مدتوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنی  زندگی ملت کے لئے وقف کر رکھی تھی، قوم کے لئے ان کا درد، تحرک اور فعالیت قابل رشک اور نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے، وہ ایثار و اخلاص کا مجسم پیکر تھے، انہیں ملک، قوم اور دین سے والہانہ عشق تھا، وہ شہید قائد عارف حسینی کے مخلص ساتھی، وحدت و اخوت کے حقیقی داعی اور فقیر صفت انسان تھے، جن کے مجاہدانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی نے اپنے عمل، افکار اور گفتار سے خود کو آئمہ اطہار (ع) کا حقیقی پیروکار ثابت کیا، ان جیسے نڈر اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے رہنما قوم پر خدائے بزرگ و برتر کا خصوصی انعام ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر نقوی کی فعالیت کا ہر لمحہ قومی سلامتی و استحکام کے تقاضوں سے پیوست تھا۔ علامہ باقر زیدی نے شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 920406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش