0
Wednesday 10 Mar 2021 22:13

عبوری صوبہ بنانے سے گلگت بلتستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، راجہ جلال حسین

عبوری صوبہ بنانے سے گلگت بلتستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، راجہ جلال حسین
اسلام ٹائمز۔ گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے قراداد کی متفقہ منظوری پر وزیراعلیٰ، اسمبلی کے ممبران اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا ہر شہری خطے کو پاکستان کا آئینی حصہ بنانا چاہتا ہے۔ عبوری آئینی صوبہ بنانے سے جی بی میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا، وفاقی سطح پر گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کا موقع ملے گا اور جی بی کی ترقی و خوشحالی میں درپیش تمام مشکلات بھی دور ہوں گی۔

اپنے ایک بیان میں گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت جی بی کو آئینی حقوق دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اراکین نے متفقہ طور پر قراراد منظور کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ جی بی کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں صوبہ بنے گا اور پاکستان کے مقتدر ایوانوں میں جی بی کے عوامی مسائل کو پہنچانے کے لیے گلگت بلتستان کے نمائندے منتخب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 920761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش