0
Thursday 11 Mar 2021 01:53

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جے یو پی کا عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جے یو پی کا عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جمعیت علمائے پاکستان نے عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا، جبکہ 28 مارچ کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں اجتماعات ہوں گے۔ 21 تا31 مارچ عشرہ تاسیس منایا جائے، 16 مارچ کو یوم شہدائے تحریک نظام مصطفےٰ (ص)، 23 مارچ یوم پاکستان اور 28 مارچ کو یوم تاسیس جمعیت علمائے پاکستان منایا جائے گا، ملک بھر میں اجتماعات، نظام مصطفےٰ (ص) کانفرنس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی، تمام صوبوں اور اضلاع کو ہدایت جاری کر دی گئیں، مساجد اور مداراس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سینیٹ انتخابات میں حکومت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت کو متواتر شکست کا سامنا ہے، کرپٹ اور بدعنوان افراد حکومت کی صفوں میں موجود ہیں، PDM کا کوئی ایجنڈا نہیں، ختم نبوت (ص)، ناموس رسالت (ص) اور شائر اسلام کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا، گرانی کا سونامی مسلسل عوام کیلئے تکلیف کا باعث بن رہا ہے۔

حکومت بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مدارس اور مساجد کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے، ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی کالونی بنا دیا گیا ہے، یہ کیسی ریاست مدینہ ہے، جہاں غریب عوام بھوک سے بلک رہے ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی، فیصل واوڈا کا استعفیٰ اور اسحاق ڈار کا نیب کیس ختم ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ جن لوگوں نے حکومت پر دست شفقت رکھا ہوا تھا، وہ اٹھتا جا رہا ہے، اس طرح حکومت اعتماد کا ووٹ بھی نہیں لے سکے گی، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے، گرانی کا سونامی معیشت کی تباہی اور عوام کی تکلیفوں میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ کا راج عروج پر ہے۔

 اجلاس سے سید صفدر شاہ گیلانی، ڈاکٹر جاوید اعوان، پیر فضل الرحمن اکاڑوی، قاری زوار بہادر، سید عقیل انجم قادری، ڈاکٹر محمد یونس دانش، ناظم علی آرائیں، پیر جمال الدین چشتی، سید مومن شاہ جیلانی، ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں، رستم خان نورانی، پیر سید سعید احمد شاہ چشتی، سید عاشق حسین بخاری، ملک ذاکر حسین، پیر سعید احمد نقشبندی، ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، محمد تجمل بیگ، نصیر احمد نورانی، محمد اشرف قادری، پروفیسر احمد رضا اعظمی، رشید احمد رضوی، محمد عثمان سیالوی، مفتی تصدیق حسین، مفتی حسیب احمد، پیر دانش حیدری، محمد مرتضیٰ قادری، صاحبزاہ مدثر حسین وٹو، افتخار احمد نے مرکزی مجلس شوری کو ملک کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے تنگ آچکے ہیں، ملک کو تیسری بڑی سیاسی قوت کی ضرورت ہے، مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش