0
Monday 15 Mar 2021 18:12

جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کا معاملہ لٹک گیا

جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کا معاملہ لٹک گیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کا معاملہ لٹک گیا۔ پابندی لگانے کے حوالے سے تھرو سرکولیشن کابینہ کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکی۔ محکمہ داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرنے کی سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی تھی۔ کابینہ کمیٹی نے تھرو سرکولیشن معاملہ فل کابینہ کے سامنے رکھنے کی تجویز دیدی ہے۔ کابینہ ونگ نے تھرو سرکولیشن منظوری کرانے کا مراسلہ وزیر کو بھجوایا تھا۔ صوبائی کابینہ کے دو وزراء نے یہ معاملہ فل کابینہ کے سامنے رکھنے کی تجویز دی ہے۔ جے یو آئی کی ذیلی رضا کار تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کا فیصلہ اب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ صوبے میں کسی مسلح تنظیم یا ونگ کو کام کرنے کی اجازت نہیں۔ انہی شرائط کے پیش نظر انصار الاسلام پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب جے یو آئی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام کوئی دہشتگرد تنظیم نہیں، بلکہ رضاکار ونگ ہے، جو جلسہ اور جے یو آئی کی تقریبات کے انتظامی اور سکیورٹی امور کی نگرانی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 921665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش