0
Saturday 20 Mar 2021 04:20

ناکام سیکولر اور غلام ذہن قیادتوں کے شکنجوں سے عوام کو آزاد کرائیں گے، لیاقت بلوچ

ناکام سیکولر اور غلام ذہن قیادتوں کے شکنجوں سے عوام کو آزاد کرائیں گے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام کی حب الوطنی اور حب دین کے جذبات کو نااہل و ناکام سیکولر اور غلام ذہن قیادتوں کے شکنجوں سے آزاد کرائیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ماضی کے تمام تجربات کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے کہ مسلسل جدوجہد کے ساتھ عوام کو اسلامی نظام کی برکات، خیراور شر کی پہچان کرائیں گے۔
 
لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پورا ملک پی ٹی آئی، پی پی پی، مسلم لیگ کی خراب حکمرانی کی وجہ سے بحرانوں سے دوچار ہے،پارٹیاں، لیڈر الگ الگ ہیں، لیکن طرز سیاست، اسلوب حکمرانی ان سب کا ایک ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری حکومتی عہدیداروں اور اپوزیشن قیادت کے ساتھ کوئی ذاتی، مفاداتی اختلاف نہیں،قرارداد مقاصد اور آئین کی پابندی کر کے پاکستان کو مثالی، اسلامی، فلاحی، خوشحال اور مستحکم ملک بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 922459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش