0
Sunday 21 Mar 2021 14:30

فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کے غم میں بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، فردوس عاشق

فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کے غم میں بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق کہنا ہے کہ فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا پہلے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سینٹرز پر تشریف لائیں، مولانا فضل الرحمٰن اپنی ویکسینیشن کرائیں، مولانا آپ کورونا وائرس سے اور عوام آپ کے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔
خبر کا کوڈ : 922691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش