0
Monday 22 Mar 2021 17:26

کراچی، 50 لاکھ کی ڈکیتی اور پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی، 50 لاکھ کی ڈکیتی اور پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی اور پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے مولوی تمیزالدین روڈ سلطان آباد میں کارروائی کرکے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں حمیداللہ عرف چھرہ اور فیض اللہ عرف سر شامل ہیں۔ انچارج سی ٹی ڈی نے  بتایا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ 6 سے 7 ملزمان پر مشتمل ہے، گروہ کا سرغنہ رحیم عرف پاشا ہے، جو کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، گروہ کے 4 ملزمان نے 2 دسمبر 2020ء میں سائٹ رشید آباد میں نجی کمپنی کے مالک سے 50 لاکھ روپے چھینے اور فرار ہوگئے، واردات میں 4 ملزمان رحیم اللہ عرف پاشا، حمید اللہ عرف چھرہ، احمد خان اور کریم اللہ عرف قاری شامل تھے۔

راجہ عمر خطاب کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو کانسٹیبل شیراز خان نے شناخت کر لیا تھا، ملزمان کا اس بات کا پتہ چل گیا تھا، جس پر گروہ کے سرغنہ رحیم اللہ عرف پاشا اور حمید اللہ نے پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کے منصوبہ بنایا، اور 18 فروری 2021ء کو مومن آباد کی حدود میں ملزمان نے اپنے ساتھی فیض اللہ کے ذریعے پولیس کانسٹیبل شیراز خان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ گرفتار ملزم حمیداللہ عرف چھرہ 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی اور پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی دونوں وارداتوں میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 922881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش