0
Wednesday 24 Mar 2021 21:23

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بھرپور عوامی طاقت کے مظاہرے کا عزم

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بھرپور عوامی طاقت کے مظاہرے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی تنظیمی کمیٹی کے زیر انتظام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو منائی جانے والی برسی کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایم پی اے فریال تالپور، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، رکن سندھ  اسمبلی منظور وسان سمیت دیگر ایم پی ایز، ایم این ایز، سینیٹرز سمیت وزیراعلیٰ کے معاونین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامراہ سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو انتہائی احترام اور جذبے سے منائی جانے والی 42 ویں برسی کے حوالے سے انتظامات پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں جیالوں، جیالیوں اور عوام الناس کی بھرپور شرکت اور پارٹی کے مجوزہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی امسال راولپنڈی میں منائی جائے گی، جس کیلئے ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے اور قائد عوام کو شاندار نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ راولپنڈی میں برسی کے حوالے سے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 923238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش