0
Sunday 28 Mar 2021 06:11

اگر نون لیگ کے تحفظات ہیں تو سربراہی اجلاس بلایا جائے، نئیر بخاری

اگر نون لیگ کے تحفظات ہیں تو سربراہی اجلاس بلایا جائے، نئیر بخاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کے تحفظات ہیں تو سربراہی اجلاس بلایا جائے جہاں وہ سب کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کی تمام پارٹیوں سے گزارش کروں گا کہ اپنے الفاظ کو مناسب رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اگر ان کے لہجے میں جواب دیا جاتا تو تماشا بن جاتا۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری سے پہلے نوازشریف نے تقریر کی تھی، جہاں انہوں نے کہا تھا ہم فیصلہ کرنے آئیں ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے کہا تھا میاں صاحب واپس آئیں مل کر جیل چلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں کہا کہ مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کےساتھ مک مکا کیا ہے، ن لیگ نے آصف زرداری کی زبان کاٹنے والے رانا مقبول کو سینیٹر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کمیٹی صرف ڈپٹی چیئرمین کے لیے بنی تھی۔ چودھری منظور نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کی ضمانت ہوئی تو ہم نے تو نہیں کہا کہ ڈیل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر بات کرے، پی ڈی ایم میں کچھ پارٹیاں مل کر کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم بنانے کیلئے بہت محنت کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 923847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش