0
Sunday 28 Mar 2021 20:47

سندھ میں آج کورونا کے 282 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ میں آج کورونا کے 282 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9140 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 282 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 32 لاکھ 71 ہزار 748 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اور صوبے میں اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 888 کیسز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 98 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح صوبے میں اب تک 255769 کورونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج خوش قسمتی سے کوویڈ-19 کے باعث صوبے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں اب تک 4491 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش