0
Monday 29 Mar 2021 06:50

ایران چین 400 ارب ڈالر کے اسٹرٹیجک اکنامک معاہدے پر احسن اقبال کا ٹوئیٹ

ایران چین 400 ارب ڈالر کے اسٹرٹیجک اکنامک معاہدے پر احسن اقبال کا ٹوئیٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کھلواڑ کئے جائیں تو اس ملک کی عالمی ساکھ تباہ ہوتی ہے۔ ایران اور چین کے درمیان 400 ارب ڈالر کے اسٹرٹیجک اکنامک معاہدے سے متعلق اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب کسی ملک میں کھلواڑ کئے جائینگے اور الیکشن ایسے لوٹے جائیں گے، جیسے اوباش نوجوان پتنگ لوٹتے ہیں تو اس ملک کی عالمی ساکھ تباہ ہونے سے دوسروں کا بھلا ہونا ہی ہوتا ہے۔ عمران خان حکومت نے گیم چینجر منصوبے سی پیک کو بھی تباہ کر دیا ہے، 2018ء کے انتخابات کی وجہ سے آج چین اور ایران کے درمیان 400 ارب ڈالر کا معاہدہ طے ہوگیا ہے، تین سال گزرنے کے بعد حکومت نے ملک کا جو حال کیا ہے، اس سے سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں، حکومت حواس باختہ ہو کر ملکی ادارے تباہ کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا ہوا ہے، تحریک انصاف کی حکومت سٹیٹ بینک مالیاتی ادارے کو بھی اب گروی رکھ کر اسے آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے جا رہی ہے اور اب فیصلے اسلام آباد کی بجائے آئی ایم ایف کے بابو کرتے ہوئے نظر آئیں گے، پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیاں اب اسلام آباد کی بجائے واشنگٹن میں بنا کریں گی، آج پاکستان کی بربادی کی ایک اہم وجہ کہ اس حکومت نے معاشی ترقی کو کریش کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ نے کہ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر تہران میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایسا ملک نہیں، جو ایک کال پر پالیسی بدل لے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں آزاد ہے اور وہ ان ملکوں جیسا نہیں ہے، جو ایک فون کال پر اپنی پوزیشن بدل لیتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے یقین دلایا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 924002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش