0
Thursday 1 Apr 2021 10:00

وزیراعظم کی صحت یابی کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی صحت یابی کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس آج وڈیو لنک پر ہو گا، کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ والٹن ایئرپورٹ کی منتقلی کا معاملہ بھی 23 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ‎‎کراچی کوسٹل زون کی ترقی سے متعلق ایم او یو منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تقرری پر بھی غور کیا جائے گا، ‎سود کی رقوم اور غیرملکی کمرشل قرضوں پر ٹیکس چھوٹ کا ایجنڈا بھی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ‎الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت پر بریفنگ دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 924574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش