0
Thursday 1 Apr 2021 13:25

جہانگیر ترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا، مشیر داخلہ

جہانگیر ترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا، مشیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ کوئی پسندیدہ نہیں اور  جہانگیر ترین کےخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ چینی کی قیمتیں گزشتہ ادوار میں بھی بڑھیں اور ایف آئی اے نے کچھ دن پہلے سٹہ مافیا کے خلاف کام شروع کیا، لاہور میں سٹہ مافیا کے لیجر کے فارنزک سے معلوم ہوا کہ سٹہ مافیا کام کیسے کرتا ہے، سٹہ مافیا واٹس ایپ پر چینی کے دام طے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی چینی کے ذمے دار ناجائز منافع خور ہیں، منی لانڈرنگ اور سٹہ مافیا چینی مہنگی کرنے میں ملوث ہیں، اپریل میں چینی کے نرخ ابھی سے طے کرائے جارہے تھے، سٹے بازوں سے حاصل معلومات میں کئی نام سامنے آئے، لاہور اور کراچی میں ایف آئی اے نے سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کی۔ مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم سب ان آٹھ دس لوگوں کے یرغمال ہیں جن کےخلاف کارروائی ضروری ہے، سبسڈی لینا ہو تو ایکس مل پرائس راتوں رات طے کرلی جاتی ہے، عوام کو چینی کتنےکی بیچنی ہے اس کی راہ میں رکاوٹ کی جاتی ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں سٹہ مافیا رمضان میں چینی کے دام بہت زیادہ کرنے جا رہے تھے، رمضان کے لیے چینی کی فروری، مارچ کی قیمت سے 20 سے 25 فیصداضافہ کیا جارہا تھا لیکن حکومت کوشش کر رہی ہے رمضان میں قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے اس کے لیے وفاق اور صوبوں کا ہم آہنگی سے کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کوئی پسندیدہ نہیں، جہانگیر ترین کےخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا، حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مختلف ایکشن کیے ہیں اور تمام چیلنجز کا مکمل دفاع کیا، عدالت نے بھی ہمیں کارروائی کرنے کی اجازت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 924601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش