0
Thursday 1 Apr 2021 15:52

امریکہ نے عراق پر ایرانی پابندیوں سے چھوٹ میں توسیع کردی ہے

امریکہ نے عراق پر ایرانی پابندیوں سے چھوٹ میں توسیع کردی ہے
اسلام ٹائمز۔ نیوز میڈیا نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پابندیوں سے عراقی استثنیٰ کو چار ماہ کے لئے مزید بڑھایا دیا گیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لئے عراق کو گرین سگنل دیا ہے۔ یہ بقایا جات ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق ہیں جبکہ برسوں کی جنگ، تنازعات اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے عراق کو اپنے 40 ملین آبادی کیلئے ایک تہائی گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے ایران سے درآمد پر مجبور کردیا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے عراق پر پابندی سے چھوٹ میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی ہے۔

امریکی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے عراق کو ایران کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 120 دن کی چھوٹ دی ہے۔ واضح رہے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ بائیڈن حکومت ایسے سگنل بھیج رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے جڑے ممالک ایران اور امریکہ کی بیک وقت اس معاہدے میں واپسی پر کام کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 924628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش