0
Thursday 1 Apr 2021 20:11

لاک ڈاؤن کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور تین صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟ وزیراعلیٰ سندھ

لاک ڈاؤن کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور تین صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟ وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور تین صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟، قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا نے میری کوئی تجویز مسترد نہیں کی، وزیراعظم کی لاک ڈاؤن سے متعلق اپنی سوچ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی تھی جو مسترد نہیں ہوئی، اگر این سی او سی نے ٹرانسپورٹ سے متعلق قدم نہیں اٹھائے تو ہم لیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں مثبت شرح 25 فیصد تک ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پہلے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بعض شہروں میں مثبت شرح 25 اور کہیں 1 فیصد ہے، ہمیں ترجیحات طے کرنی چاہئیں کہ زیادہ بچاؤ کس طریقے سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 924672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش