0
Sunday 4 Apr 2021 23:01

پشاور موٹر وے پر کار پر فائرنگ، جج، اہلیہ، بیٹی اور کمسن نواسے سمیت جاں بحق

پشاور موٹر وے پر کار پر فائرنگ، جج، اہلیہ، بیٹی اور کمسن نواسے سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور موٹر وے پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس آفتاب آفریدی اہلیہ، بیٹی اور شیرخوار بچے سمیت شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات جج جسٹس آفتاب آفریدی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوات سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ صوابی انٹرچینج نزد دریائے سندھ پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے سبب جسٹس آفتاب، ان کی اہلیہ بی بی زینب، بیٹی کرن اور اس کا 3 سالہ بیٹا محمد سنان شہید ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں ان کی گاڑی کا ڈرائیور اور گن مین شدید زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل اسپتال شاہ منصور منتقل کیا گیا، بعدازاں وہاں سے انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب کے مطابق اے ٹی ایس کی نفری طلب کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقتولین کو گاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعے میں دو پولیس اہلکار اور ایک محافظ بھی زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش