0
Monday 5 Apr 2021 22:12

سندھ بھر میں جمعہ و اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا حکم جاری

سندھ بھر میں جمعہ و اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا حکم جاری
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کر دیا، اب سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز کیلئے 31 مارچ کو نئے اوقات کار کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت صوبے میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، تاہم اس میں ابہام کے سبب تاجر پریشان تھے۔ پیر کو محکمہ داخلہ نے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بازاروں اور شاپنگ مالز کو ہفتے میں یکساں دو روز جمعہ اور اتوار کو بند رکھا جائے گا، تاہم میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پٹرول پمپ، بیکریز، دودھ کی دکانیں اور ریستوران (کھانے پینے کے مراکز) پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ان دو دنوں میں کاروبار بند رہے گا، 31 مارچ کو جاری کردہ نوٹی فکشن میں ابہام کے باعث ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، قبل ازیں ہر شہر کیلئے الگ الگ سیف ڈیز مقرر کیے گئے تھے، جس کے باعث ابہام پیدا ہو رہا تھا۔ علاوہ ازیں سندھ بھر میں ہوٹلز ریسٹورنٹ میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی۔ رات دس بجے کے بعد ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 925448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش