0
Monday 5 Apr 2021 23:50

گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاج، سڑکیں بند

گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاج، سڑکیں بند
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین کا احتجاج 9 روز سے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں جاری ہے۔ سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ سمیت 17 نکاتی مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے۔ آج بلوچستان بھر کی شاہراہوں کو سرکاری ملازمین کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے۔ گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر حب، لسبیلہ، سونمیانی، قلات، ڈیرہ مراد جمالی، خضدار زیرو پوائنٹ، سبی، مستونگ، نوشکی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، نصیرآباد، خاران، واشک، چاغی سمیت دیگر مقامات سے بند کر دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 925480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش