0
Tuesday 6 Apr 2021 21:03

وادی کشمیر میں 384 اور جموں میں177 نئے کورونا وائرس کے نئے کیسز

وادی کشمیر میں 384 اور جموں میں177 نئے کورونا وائرس کے نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 561 کیسز سامنے آئے۔ ان میں 384 وادی کشمیر جبکہ 177 کیس جموں صوبے میں سامنے آئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 134015 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران وادی کشمیر میں مزید 2 کورونا ہلاکتیں پیش آئیں۔ یہ دونوں اموات وادی کشمیر میں واقع ہوئیں۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے پورے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 925670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش