0
Monday 12 Apr 2021 16:53

ترسیلات زر کا حجم 21 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

ترسیلات زر کا حجم 21 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی ترسیلات زر کا حجم 21 ارب سے تجاوز کرگیا ہے، جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 43 فیصد زائد ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ترسیلات زر موصول ہوئے، جو کہ فروری 2021ء سے 20 فیصد اور مارچ 2020ء سے 43 فیصد زیادہ ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2020ء تا مارچ 2021ء کے دوران ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 50 کروڑ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ گذشتہ مالی برس کی اسی مدت سے 26 فیصد زیادہ ہے، جولائی تا مارچ 2021ء کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکا سے آئیں۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باقاعدہ ذرائع سے رقوم کی آمد کی حوصلہ افزائی، بینکوں کے فعال اقدامات، کورونا وبا کے باعث سفر کا محدود ہونا اور بازار مبادلہ میں استحکام ترسیلات زر میں اضافے کی وجوہات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش