0
Monday 12 Apr 2021 17:22

کراچی، 3 بچوں کی پُراسرار ہلاکت پر شوہر نے بیوی پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا

کراچی، 3 بچوں کی پُراسرار ہلاکت پر شوہر نے بیوی پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی میتیں ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ سے لاہور کیلئے روانہ کر دی گئیں، والد نے اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں میتیں الگ الگ ایمبولینسوں کے ذریعے روانہ کی گئی ہیں، میتوں کے ساتھ بچوں کے والد، چاچا اور ایک رشتے دار بھی موجود ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد محمد عمران نے بتایا کہ لاہور پہنچنے کے دو سے تین گھنٹے بعد بچوں کو سپردخاک کر دیا جائے گا، لاہور میں میری والدہ اور دیگر بہن بھائی رہائش پذیر ہیں۔ محمد عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ نورین کے خلاف تینوں بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

تفتیشی حکام نے نورین کو حراست میں لیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں کیمیکل اجزاء لیبارٹری سے رپورٹس آجائے گی، جس کے بعد نامزد ملزمہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ محمد عمران نے وثوق کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے بچوں زیدان، عیشال اور ارشان کے قتل میں بیوی نورین کے ساتھ اس کی ماں زاہدہ پروین، بہن کوثر، بہنوئی جاوید اور نورین کا چھوٹا بھائی شعیب بھی ملوث ہو سکتے ہیں، بچوں کی تدفین اور سوئم کے بعد وہ فوری طور پر ایف آئی آر کی پیروی کرنے کراچی پہنچ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 926765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش