0
Wednesday 14 Apr 2021 16:08

لاہور، مظاہرین کا جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں گھس پر پولیس اہلکاروں پر تشدد

لاہور، مظاہرین کا جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں گھس پر پولیس اہلکاروں پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کا شنگھائی پل چونگی امرسدھو میں احتجاج، تحریک لبیک کے کارکنان جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی پہنچ گئے۔ پولیس والوں پر پتھراو، اہلکار اپنی جان بچاتے رہے جبکہ شہری متبادل راستوں سے فیروز پور روڈ سمیت دیگر جگہوں پر پہنچتے رہے۔ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے شنگھائی پل چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ پر سعد رضوی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ تحریک لبیک کے کارکنان جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی گھس گئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا جبکہ پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کیلئے تہ خانے میں گھس گئے لیکن مظاہرین کی جانب سے پتھراو کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب چونگی امرسدھو بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شہری کچا جیل روڈ سے ایک مینار والی مسجد سے گلیوں سے ہوتے ہوئے فیروزپور روڈ کیلئے متبادل راستہ اختیار کرتے رہے جس کی وجہ سے گلیوں میں بھی ٹریفک جام رہی۔
خبر کا کوڈ : 927177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش