0
Wednesday 14 Apr 2021 18:03

بلاول کی پرتشدد مظاہروں کی مذمت، ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بلاول کی پرتشدد مظاہروں کی مذمت، ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں 3 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سرکاری و نجی املاک پر قبضے اور پولیس پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا، ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 927204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش